Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلیے دائر درخواست واپس کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلیے دائر درخواست واپس کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں بحالی کیلئے دائر درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی ۔

رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، صدر مملکت، وزرائے اعلی کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔
درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی، متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ رجوع کیا گیا۔

رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *