Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نو مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کے فوجی ٹرائلز کو غیرآئینی قرار دیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نو مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کے فوجی ٹرائلز کو غیرآئینی قرار دیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیے جانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات چلانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دے، ملٹری کورٹس میں سویلینز کے مقدمات چلانے کے لیے گائیڈ لائنز بننے تک ٹرائل روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جب تک ملٹری کورٹس میں شفاف ٹرائل اور کسی آزاد عدالت میں اپیل کا حق دینے کے لیے قانون سازی نہیں ہو جاتی ملٹری کورٹس میں کاروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواستگزار نے کہا کہ شفاف ٹرائل کے اصول کے تحت ملٹری کورٹس میں میں چلائے والے مقدمات فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کے حکم دیا جائے، وفاقی حکومت کو سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز سے ہمیشہ کے لیے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *