کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے تیل کے پہلے جہاز کی کراچی آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تعقات کی نئی شروعات قرار دیدیا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج تبدیلی کا دن ہے، قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کردیا، خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے جو روسی فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان نئے تعلقات کی شروعات ہے۔

Leave a Reply