Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، مراد علی شاہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، سارے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور میئر پیپلز پارٹی کے ہوں گے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر میں میرے سوا کوئی سواری نہیں کرتا، سیلاب کے دوران اگر ہیلی کاپٹر تفریح کیلئے استعمال کیا ہے تو پھر تنقید کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفتر کا کام ختم ہونے کے بعد میں اپنی ذاتی گاڑی میں گھر جاتا ہوں، 25 ارب کا این ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ پر کام چل رہا ہے، گزشتہ سال 10 ارب روپے ہم نے سیف سٹی پروجیکٹ پر رکھے تھے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے 22 ایگزٹ پوائنٹس ہیں ان پر کام چل رہا ہے، فیس آئیڈنٹی فکیش ہونی چائے، کراچی میں پانی کی کمی ہے، یہاں لوگوں کے حساب سے پانی کی کمی ہے اور ضائع بھی زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور کی ناکامی کی وجہ واٹر بورڈ کی نااہلی ہے، میں مانتا ہوں کہ گنجائش کا مسئلہ ہے، میں نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی سرگرمی ہو آگاہ کیا جائے، کراچی میں پانی چوری ہوتا ہے، 600 ملین روپے کاواٹر امپروومینٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کیوں پیپلز پارٹی کو سندھ کے لوگ ووٹ دیتے ہیں؟ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کی خدمت کرتی ہے اس لیے ووٹ ملتے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی، سارے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور میئر پیپلز پارٹی کے ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *