Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طوفانی بارشیں؛ لکی مروت، کرک اور بنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طوفانی بارشیں؛ لکی مروت، کرک اور بنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

پشاور: گزشتہ روز آنے والی تیز اندھی اور طوفان باد و باراں سے اب تک لکی مروت، کرک اور بنوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 زخمیوں کی تعداد 169 ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے اور محکمہ ریلیف کی رپورٹ کے مطابق 69 گھروں کو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لکی مروت میں طوفان باد و باراں سے اب تک 5 افراد جاں بحق 39 زخمی ہوئے جو سرائے نورنگ اور لکی ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کر ک میں بھی آندھی طوفان سے اب تک 5 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوئے، بنوں میں شدید آندھی سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی، اسطرح ڈی آئی خان میں بھی چھتیں اور درخت گرنے سے اب تک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بنوں میں 20 شدید زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ، 2 کی حالت تشویشناک ہے 120 سے زائد زخمیوں کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ 6 مزید افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہے جنہیں ہسپتال نہیں لایا جاسکا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں 150 کے قریب قیمتی دنبے بھی ہلاک ہو گئے، کرک میں مالی نقصانات میں زیادہ تر مساجد ،سکولز، گھروں کی چھتوں پر نصب شدہ سولر پینل پلانٹ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا، سینکڑوں سولر پینل غائب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *