Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئے

لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن گھوٹکی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر 5 اَپ گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کر رہی تھی کہ گرین لائن کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔

گرین لائن ایکسپریس کا انجن دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس کو ہٹ کرتے کرتے بچ گیا۔ 37 اَپ فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترنے کے بعد اَپ ٹریک بند ہوگیا تاہم ریلوے عملے کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے۔

حادثے کے بعد لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *