Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردی مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.6 فیصد رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کا اوسط افراط زر 29 فیصد اور جاری کھاتے کا خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا۔

اعلامیے کے مطابق جاری کھاتہ کے خسارے میں کمی نے زرمبادلہ کا دبائو کم کرنے میں مدد فراہم کی، قرضوں اور واجبات کی ادائیگی، سرمائے کی آمد میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *