Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تاجروں نے توانائی پلان پر عملدرآمد سے انکار کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تاجروں نے توانائی پلان پر عملدرآمد سے انکار کر دیا

اسلام آباد: تاجروں نے حکومت کے اعلان کردہ توانائی بچت اعلان کے تحت رات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بچانے کیلیے کاروبار قطعی طور پر بند نہیں کریں گے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، بہارہ کہو مرکزی تاجر یونین کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال،جی ایٹ مرکز کے صدر راجہ خرم نیاز آئی ایٹ مرکز کے صدر راجہ فیاض گل اور سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف اوقات میں اس سے قبل بھی حکومت رات آٹھ بجے دکانیں بند کرانے کی کوشش کر چکی ہے لیکن ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، پیک آورز میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو تقریباً چھ سو ارب روپے کا نقصان ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *