کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے امکانات کے پیش نظر ساحل کے قریبی دیہات خالی کروانے کا سلسلہ اور ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سمندری طوفان کے پیش نظر سجاول کی ساحلی پٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیربلدیات ناصر شاہ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کا فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان بائپر جوائے 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی کے شہروں اور قصبوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے جس کے باعث ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی ، میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Leave a Reply