Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور؛ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 141 پولیس اہلکار شہید ہوئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور؛ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 141 پولیس اہلکار شہید ہوئے

پشاور: رواں سال پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں میں 141 پولیس اہلکار شہید اور 222 زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور میں دہشت گردی اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر میں اب تک پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے 41 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں جنوری سے اب تک 141 پولیس اہلکار شہید اور 222 زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ ماہ 5 اہلکار شہید،4 زخمی جبکہ رواں ماہ اب تک 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں 116 پولیس اہلکار شہید اور 189 زخمی ہوئے، فروری میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی جبکہ مارچ میں 7 اہلکار شہید اور 18 زخمی ہوئے. اسی طرح اپریل میں 8 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *