Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف فوجی عدالتوں میں جلد کارروائی کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف فوجی عدالتوں میں جلد کارروائی کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد: نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی جلد مکمل کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کرلی۔

مذمتی قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائے اور دوران کارروائی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9 مئی کو تمام حدیں پار کردیں، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ان کے حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا لہذا ایوان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام عناصر کیخلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی مکمل کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی میں ایک دن کی تاخیر بھی نہ کی جائے، ان کی جماعت کے کارکن اور رہنما بھی ان کی کارروائیوں سے لاتعلقی اختیار کر رہے ہیں، شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *