Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا

کراچی: سمندری طوفان ’بائپر جوئے‘ کے سبب کراچی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو کراس کرگیا۔

شہر قائد کے طول و عرض میں پیر کی صبح سے ہی درجہ حرارت اور دھوپ میں شدت ریکارڈ کی گئی، جس کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔شہر میں جھلسا دینے والی دھوپ اور ہوا کے گرم تھپیڑوں کیوجہ سے دن بھر میں شہریوں نے گھروں یا دفاتر میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے اثرات کے سبب سمندری ہواؤں کی بندش کی وجہ سے شہرکا درجہ حرارت بڑھ گیا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا جبکہ دوپہر کے بعد بلوچستان کی مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس سے درجہ حرارت میں تھوڑی کمی واقع ہوئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سمندری طوفان کے سبب شہر کا درجہ حرارت کل بھی زیادہ رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *