Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، پرویز الہی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، پرویز الہی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے اور میں دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔

صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب! کیا آپ تحریک اںصاف چھوڑ رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے۔

دریں اثنا چوہدری پرویز الہی کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر پولیس نے میڈیا کا کمرۂ عدالت میں داخلہ بند کردیا، پولیس نے صحافیوں کو دھکے دیے۔

ایس ایچ او شبیہ رضا نے کہا ہے کہ صحافیوں کو کسی صورت عدالت کے اندر نہیں جانے دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *