Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سمندری طوفان بائپرجوائے بھارتی گجرات کے نہایت قریب پہنچ گیا؛ متعدد ہلاکتیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سمندری طوفان بائپرجوائے بھارتی گجرات کے نہایت قریب پہنچ گیا؛ متعدد ہلاکتیں

بھارتی گجرات: طاقتور سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ گیا جب کہ تیز رفتار گرد آلود ہواؤں اور سمندری تھپیڑوں سے کم سے کم 7 افراد اپنی جانوں سے پہلے ہی ہاتھ دھو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برق رفتار اور طاقتور سمندری طوفان بائپرجوائے کے آج کسی وقت بھارت اور پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان تھا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

سمندری طوفان بائپر جوائے سے پاکستان اب تک محفوظ ہے اور یہ اپنا رخ تبدیل کر رہا ہے البتہ یہ طوفان بھارتی ریاست گجرات کے شہر مانڈوی کے ساحل سے ٹکراگیا جہاں کم سے کم 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ان میں دو افراد سمندر میں بہہ گئے تھے۔

بحیرہ عرب میں اونچی لہروں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے گجرات کے ساحلی علاقوں کو گھیر لیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں۔ گجرات کے 8 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے لیے خطرہ بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے پیش نظر پیشگی طور پر ماہی گیروں کو سمندروں سے واپس بلالیا گیا تھا اور ساحل کی قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *