Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سیکریٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بحالی سے متعلق درخواست میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت بھی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے11 ارکان کے استعفے 28 مئی کو منظور کیے جبکہ باقی ارکان کے استعفے قانون کے مطابق 17 جنوری کو مںظور کیے گئے۔

درخواست کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ارکان کی بحالی کا فیصلہ دیا لہٰذا عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *