اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد کارکنوں پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات جھوٹے نکلے۔
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کمشن (این سی ایچ آر) کی تحقیقات میں ایک بھی الزام کی تصدیق نہ ہوسکی۔ نیشنل کمشن برائے انسانی حقوق نے رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔کمیشن کی چئیرپرسن رابعہ جویری آغا نے تحقیقاتی رپورٹ خط کے ہمراہ وزیراعظم کو بھیجی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں پر تشدد اور غیرانسانی سلوک کے الزامات پر مبنی رپورٹس سامنے آئی تھیں ۔ الزامات کی سچائی جاننے کے لئے انسانی حقوق کمیشن نے تحقیقات کیں اور خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں اپنی ٹیمیں مقرر کیں۔

Leave a Reply