Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ انصاری طوفان سے متعلق افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ انصاری طوفان سے متعلق افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ بشریٰ انصاری سمندری طوفان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں۔

بشریٰ انصاری نے ساحل کنارے واقع ایمار ٹاور سے سمندر کا نظارہ کراتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ بعض یوٹیوبرز فضول میں خوف پھیلا رہے ہیں، یہاں کوئی ایسی چیز نہیں اور صورتحال بالکل نارمل ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پہلے جو کہا جارہا تھا کہ 40 فٹ اونچی لہریں آئیں گی اُس فیز سے ہم نکل گئے ہیں باقی بارشیں تو آنی ہیں گی جس کیلئے احتیاطی اقدامات کررہے ہیں، ہم نے اپنی گاڑیاں بیسمنٹ سے نکال کر باہر لگادی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ یوٹوبرز ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو خوفزدہ اور پریشان کرتے ہیں، تصویریں لگاکر خوف پھیلا رہے ہیں۔

بشری انصاریٰ نے کہ بارش ہونے کے بعد مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ جو شہر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں انکا کیا ہوگا، لوگ کس طرح آنا جانا کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *