Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار 26 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار 26 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج

لاہور: پولیس نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس پر حملے میں گرفتار 26 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اُن کے نام مقدمے سے نکال دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران 25 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد ایک کو بغیر شناخت ڈسچارج کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش میں کُل 296 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں سے 184 کی شناخت پریڈ کروالی گئی، حملے کے دوران استعمال ہونے والے ڈنڈے ، پستول اور پٹرول بم فرانزک لیب بھجوائے جاچکے۔
انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹس موصول ہونے پر تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی، شرپسندوں کے زیر استعمال آہنی راڈ اور آتشیں مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ شہروں میں نو مئی کے واقعات میں ملوث 3 ہزار 280 ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ان میں سے 52 افراد مختلف مقدمات میں پہلے بھی نامزد رہ چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق 1767 نامعلوم افراد کو بی کیٹگری میں رکھ کر شناخت کیا گیا اور پھر انہیں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *