Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق ہو گا، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق ہو گا، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی عدالت میں ملزم کو شفاف ٹرائل کا مکمل حق حاصل ہوگا جبکہ ملٹری کورٹ کے فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل بھی دائر کی جاسکے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلا جائے گا، فوجی عدالت میں ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالت میں ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں شواہد،ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا،ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *