Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن 2018ء کی دھاندلی کا سرپرست کون ہے؟ ہمیں معلوم ہے، فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن 2018ء کی دھاندلی کا سرپرست کون ہے؟ ہمیں معلوم ہے، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا آج وہ ہی خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں، پاکستان دشمن لوگوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے پہلے دن آواز بلند کی، آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گئی۔

انہوں نے ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، جلسے کیے لیکن پرامن کیے، ایک گملا بھی نہیں توڑا، ہم نے تہماری حقیقت دنیا کو بتادی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء کی دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہے، ہم نے ریاست کی عزت و وقار اور ناموس اور حدود کو بھی سمجھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *