لاہور: یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی جب کہ کوٹلی آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعداد علیحدہ ہے، خدشہ ہے واقعے میں 300 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
یونان کشتی حادثے کے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ کشتی میں آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان سوار تھے، درجنوں افراد کوٹلی سے لاپتا ہیں اور اب گجرات سے بھی کشتی حادثے میں لاپتا ہوںے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
گجرات کے تھانہ کنجاہ کی حدود کے رہائشی لاپتا نوجوان کی تعداد 14 ہے، گولیکی گاؤں کے 6، قاسم آباد کے 3، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین کے 5 نوجوان ہیں۔
کنجاہ کے لاپتا نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم ،عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داؤد شہزاد،عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں۔

Leave a Reply