Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین روپے کم ہوگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تین روپے کم ہوگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 3 روپے کم ہوگئی۔

پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران طلب نہ ہونے اور دیگر سبب کے عوامل روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت کم رہی اور آخر میں تین روپے کمی سے 294 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر اتار چڑھاؤ کے بعد 6 پیسے بڑھ کر 287.25 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے 30جون تک قرض پروگرام کی بحالی سے متعلق کوئی سگنل نہ ملنے اور وزیر خزانہ کی جانب سے مبہم اشاروں کی وجہ سے تجارتی وصنعتی حلقوں میں پروگرام کی بحالی کو مشکوک انداز میں دیکھا جارہا ہے جو روپے پر دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *