Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و رہنماؤں نے شرکت کی۔

الیکشن کمشنر سندھ نے نومنتخب میئر کراچی سے عہدے کا حلف لیا جس میں انہوں نے اس بات کا حلف لیا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہر صورت اقدامات کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔

میئر کراچی کی حلف برداری کے بعد ڈپٹی میئر عبداللہ مراد نے عہدے کا حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے کے بعد پنڈال میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ’زندہ ہے بھٹو، وزیراعظم بلاول سمیت دیگر نعرے لگائے۔

بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کراچی کی علامتی چابی میئر کراچی مرتضی وہاب کے حوالے کردی۔

مرتضیٰ وہاب کی گفتگو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا اس عزت افزائی پر شکرگزار ہوں، عوام نے بلاتفریق خدمت کے لیے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی عوام کو وفا اور خدمت کا یقین دلاتے ہیں، نفرتوں اور تفریق کی سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور پر تمام بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی میں ایک مثبت تبدیلی سب دیکھیں گے۔

بلاول بھٹو کی گفتگو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی پی نے نفرت اور انتہا پسندی کا نسلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبرستان شہید جیالوں سے بھرے ہوئے ہیں، یہ شہر جب فون کال پر چلتا تھا اس وقت صرف جیالے سامنے کھڑے تھے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، ہم اس کامیابی کو تمام شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *