Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کی ترقی میری ذمہ داری ہے جس کا پانچ سال بعد جواب لیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کی ترقی میری ذمہ داری ہے جس کا پانچ سال بعد جواب لیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے بہت سارے مسائل ہیں جن کا تعلق وفاق سے بھی جڑا ہے۔

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی کا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی پی نے نفرت اور انتہا پسندی کا نسلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبرستان شہید جیالوں سے بھرے ہوئے ہیں، یہ شہر جب فون کال پر چلتا تھا اس وقت صرف جیالے سامنے کھڑے تھے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، ہم اس کامیابی کو تمام شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے، راتوں رات بننے والے پارٹی کے جو رہنما غائب بھی اسی طرح ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے، کشمیر سمیت ملک بھر میں ہر جگہ پیپلز پارٹی کے نمائندے جیت رہے ہیں جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا راستی روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل کراچی کی ترقی میں ہے اور شہر کی ترقی میری ذمہ داری ہے جس کا پانچ سال بعد مجھ سے جواب لیا جاسکتا ہے، کراچی میں مسائل بہت ہیں جس کا تعلق وفاق سے بھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *