Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔

چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ چین ایسے وقت میں ہماری مدد اور ریسکیو کے لیے آگے آیا۔ پاکستان کو چین کے علاوہ دیگر دوست ممالک کا بھی تعاون حاصل رہا ہے لیکن خاص طور پر اس موقع پر چین کی جانب سے مالی مدد انتہائی اہم ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں تاہم معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ مگر چین کے ساتھ سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِحکومت میں رکھی گئی تھی۔ پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔ پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچپسی لی۔ یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونےکا نتیجہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *