Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے 24 گھنٹے کی اَن تھک محنت سے ملزم کو گرفتار کیا، ممتاز آرائیں سے واقعے کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم سے اہم دستاویزات اور موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پنجاب پولیس ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اندوہناک سانحے میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *