Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار

اسلام آباد: 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایچ ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور فوری طور پر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے۔

ان کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی جسے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں رہنما کسی طرح عجلت میں تیز تیز چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *