Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلیے برطانیہ سے مدد مانگ لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلیے برطانیہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے برطانیہ سے مدد مانگ لی، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہوئی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ ملاقات کے دوران برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *