Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا خدشہ تھا، آج پشاور ہائیکورٹ آگئے اور ہمیں راہداری ضمانت دی گئی، کل ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے کیس سماعت کے لئے مقرر کیا، انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے وکلاء کا بھی شکریہ جنہوں نے اتنے کم وقت میں درخواست دائر کی اور ہماری میزبانی کی، پختون رواج کے مطابق انھوں نے ثابت کیا کہ وہ تعلق نبھانا جانتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے، پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ایک نظریہ ہے، جسے پختونخوا نے سب سے پہلے قبول کیا اب پورے پاکستان نے قبول کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے جس کا مستقبل روشن ہے، اب بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، 2011 میں اس جھنڈے کو میں نے تھاما ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ہمارے ساتھ رہے ہیں، پارٹی نے ان کو جو سوال بھیجے ہیں ان کا جواب آئے گا تو پھر بات کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *