Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50 سال ہوچکے ہیں، جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے، بحیثیت پاکستانی کہتا ہوں کہ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس اور شہدا کی یادگاروں کے حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ شرپسندوں ںے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کورکمانڈر ہاؤس پہ حملہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کیا، پاکستانیت پر حملہ کیا، میں ان کے تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، میرا مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں، اور اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف کے سبب میں نے پارٹی کے ہر فورم پر بھی کہا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا، بُرا ہوا اس بنا پر تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *