Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطلات میں مزید ایک دن کا اضافہ کرتے ہوئے چار دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے عید قرباں پر 28 جون تا یکم جولائی چار روز کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوں اتوار 2 جولائی کی چھٹی کوملا کر سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ کی مجموعی طور پر 5 چھٹیاں منائیں گے، وفاقی حکومت نے چھٹیوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کے اصرار پر کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی چھٹیوں کا اطلاق سٹیٹ بینک پر نہیں ہوگا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک 28 جون کی چھٹی کا خود فیصلہ کریں گے، مالی سال کے اختتام کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر پر بہت پریشر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے عیدقرباں کی تین روزہ تعطیلات ( 29 جون تا یکم جولائی) کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *