Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان پیرس میں آج تیسری ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے پیرس میں لندن روانگی سے پہلے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے، پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں، سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے، عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں، معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *