Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: پریڈی پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ ٹریفک سیکشن ایمپریس مارکیٹ کے اہلکار منیر حسین نے پریڈی پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ اس دوران صدر دواخانہ سے پریڈی چوک داؤد پوتا روڈ کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار کو اے ایس آئی صدیق نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا۔

ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام مبارک علی بتایا اس کا چالان کیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس دوران اس کے دیگر 2 ساتھی بھی آگئے اور انھوں نے ٹریفک پولیس کو مغلظات بکیں جس کے بعد لاتوں اور گھونسوں سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری کام میں مداخلت کی۔ بعدازاں وہ دونوں اشخاص صورت شناس موقع سے فرار ہوگئے ، میرا دعویٰ ہے مبارک علی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
پریڈی پولیس نے مقدمہ نمبر 490 سال 2023 بجرم دفعات 353 ،186 ، 504 اور 337 اے کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *