Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دو لاکھ سے زائد ماہانہ آمدن اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھادیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دو لاکھ سے زائد ماہانہ آمدن اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھادیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ دو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی فنانس بل کے ذریعے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پہلے فائلرز کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

آئندہ بجٹ میں 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو پہلے فائلرز کے لیے 2 لاکھ روپے اور نان فائلرز کے لیے 4 لاکھ تھا۔

اسی طرح 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو اس سے پہلے فائلرز کیلیے اڑھائی لاکھ روپے اور نان فائلرز کیلیے 4.5 لاکھ روپے تھا۔

ترمیمی فنانس بل کے ذریعے سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کر کے 22.5 فیصد کر دیا گیا ہے، اس آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

بجٹ میں سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 27.5 فیصد کر دیا گیا ہے، اس آمدن پر 4 لاکھ 35 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

اسی طرح سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس 32.5 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے، اس آمدن پر 10 لاکھ 95 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *