Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوات؛ امیر مقام کے قافلے میں حادثہ، پولیس وین الٹنے سے تین اہلکار زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوات؛ امیر مقام کے قافلے میں حادثہ، پولیس وین الٹنے سے تین اہلکار زخمی

سوات: خوازہ خیلہ میں جلسے سے واپسی پر مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا جس میں انجینئر امیر مقام محفوظ رہے تاہم پولیس وین الٹنے سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس وین بے قابو ہوکر امیر مقام کی گاڑی سے جاٹکرائی اور الٹ گئی۔ حادثے میں امیر مقام محفوظ رہے اور پولیس وین کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ مشیر وزیراعظم نے خود گاڑی سے اتر کر الٹی ہوئی پولیس وین کو سیدھا کرنے میں مدد کی اور اہل کاروں کا احوال دریافت کیا۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *