Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عید سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے جاؤں گی، حریم شاہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عید سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے جاؤں گی، حریم شاہ

لاہور: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کےد وران متنازع ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

اپنی سابق سہیلی صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے سیاست دانوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔

چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ وہ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس عید پر وہ بکرا ہی قربان کریں گی جبکہ انہوں نےن لیگ کی سینیئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *