راولپنڈی: مری پنڈی جی ٹی روڈ پر درخت کار پر گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
مری پنڈی جی ٹی روڈ پر تریٹ کے مقام کے قریب ایک کار پر درخت گر نے سے اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے کار سوار منیر، شہریار نیاز، طلحہ سرتاج، اور اویس نصیر تفریح کے لیے مری آئے ہوئے تھے کہ تریٹ کے قریب بلندی سے درخت اچانک ٹوٹ کر ان کی گاڑی پر آگرا جس سے چاروں زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد چاروں کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق درخت کا تنا کھوکھلا ہوچکا تھا جس کو سڑک سے ہٹاکر ٹریفک کو رواں کر دیا گیا ہے اور اس بارے میں محکمہ ہائی ویز اور محکمہ جنگلات کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply