Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی

کراچی: پیرس میں ہونے والی ٹیکسٹائل نمائش میں یورپی خریداروں نے پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پیرس میں جاری نمائش میں 30 پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں فیبرک، گارمنٹس اور لیدر بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان کا قومی پویلین بھی قائم کیا ہے۔

تین سے پانچ جولائی تک جاری رہنے والی ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ نمائش میں 20 ممالک سے تقریباً 1350 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر سے آنے والے خریداروں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔
ٹیکس ورلڈ پیرس کا اس سال پچیسواں ایڈیشن منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان، بنگلادیش، چین، ایتھوپیا، میانمار، جنوبی کوریا اور ترکی قومی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *