Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا بار کونسل کی سویڈن کے خلاف ریلی، پرچم نذرآتش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا بار کونسل کی سویڈن کے خلاف ریلی، پرچم نذرآتش

پشاور: خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء نے سویڈن حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور کے وکلاء نے بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی، سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ جب تک سویڈن حکومت معافی نہیں مانگتی سفارت خانہ بند رکھا جائے۔
وکلاء نے کہا کہ سویڈن حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے، قران کریم کی بے حرمتی سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *