Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں کےدرمیان چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس دوران پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی20میچز کھیلے گی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگا جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *