Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

کراچی: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ سونا بھی سستا ہونے لگا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے کی کمی واقع ہوئی، اس سے قبل پیر کے روز سونے کی قیمت 8 ہزار رروپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔

منگل کو 2200 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 5 ہزار روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1929 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *