پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد نے صوبائی سیکریٹریٹ کو بند کروا کر پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔
سابق رکن اسمبلی نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو بند کروانے کے احکامات جاری کیے اور اپس پر لگا پارٹی پرچم بھی اتروادیا۔
ارباب جہانداد نے احکامات جاری کیے کہ صوبائی سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کے مزید سرگرمیوں کےلئے استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُس پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

Leave a Reply