Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی نے انتخابی نشان ’بلے‘ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان ’بلے‘ کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان کے حصول کا معاملے پر تحریک انصاف نے ”بلے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جائے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے پسند کے انتخابی نشان الاٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *