Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں کسی بھی جماعت سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں کسی بھی جماعت سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق کے بجائے اپنے امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا بدھ کے روز اجلاس ہوا، جس میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین، صدر علیم خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا۔ جس کے مطابق آئی پی پی انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کی بجائے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان بالخصوص پنجاب کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔

اجلاس میں پارٹی رجسٹریشن اور منشور سمیت اہم معاملات پر غور اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی میدان میں جماعت انفرادی حیثیت میں ہی عوام میں جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے بھی موثر حکمت عملی تشکیل اور نیا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *