Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *