Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور؛ پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور؛ پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

پشاور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 231 ورکرز نے یہ درخواست دائر کیا ہے، مختلف پولیس اسٹیشنز میں پی ٹی آئی ورکزر کی لسٹیں بنائی گئی ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے ماے جا رہے ہیں۔ ایک سیاسی پارٹی کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ ان کو کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے؟ جس پر معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے اس وجہ سے ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہیں ان سے جواب طلب کرتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت حکم دے کہ ان ورکرز کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جائے، جس پر ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *