Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
او آئی سی کے’علما وفد‘ کی طالبان سے ملاقات؛ خواتین پر پابندیاں ختم کرنے پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

او آئی سی کے’علما وفد‘ کی طالبان سے ملاقات؛ خواتین پر پابندیاں ختم کرنے پر زور

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، قطر اور انڈونیشیا کے مذہبی اسکالرز طالبان حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام خواتین کے اسکول جانے یا ملازمت کرنے پر پابندی نہیں لگاتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے قائم مقام سربراہ مارکس پوزٹیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ او آئی سی نے طالبان حکومت سے خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں پر پابندی پر نظرثانی کرانے کے لیے ایک وفد بھیجا تھا۔

مارکس پوزٹیل نے مزید بتایا کہ یہ وفد سعودی عرب، پاکستان، قطر اور انڈونیشیا کے علمائے اکرام پر مشتمل تھا جن میں ایک خاتون عالمہ بھی شامل تھیں۔

اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کے مطابق وفد نے طالبان پر خواتین کو تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے کھولنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ طالبان اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرنے پر راضی ہوئے تو اقوام متحدہ مشن کے سربراہ کا کہنا تھا ک ابھی تک ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا تاہم ایسے وفد دوبارہ بھی آتے رہیں گے۔

مارکس پوزٹیل نے ملک میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے طالبان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کو طالبان حکومت تک رسائی زیادہ حاصل ہے اور طالبان ان سے بات کرنے میں زیادہ قائل نظر آتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *