Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ

لاہور: احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری کر ديا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، منجمد کی گئی جائیدادیں بحال کی جائیں۔

یہ تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے، سابق حکومت نے نیب کو نواز شریف کا مستبقل تباہ کرنے کے لیے ریفرنس پر مجبور کیا، مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔

جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا اس لیے یہ عدالت نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *