Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی؛ قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی؛ قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا اور واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے۔

علاوہ ازیں قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان تمام مذاہب اور مقدس کتابوِں کی تکریم پر یقین رکھتا ہے، اس بات کی توقع کرتا ہے مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔
قرارداد میں کہا گیا اسلامو فوبیا اور مذیب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس معاملے پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلام و فوبیا کے سدباب کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے۔ بعدازاں پارلیمنٹ کا اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *