Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم

نتھیا گلی: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا۔

پاکستان اورسوئٹزرلینڈکےدرمیان قدرتی آفات سےنمٹنےکیلیےتعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اورسوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےاورسوئس وزیرخارجہ نےیادداشت پردستخط کیے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط ایک اہم قدم ہے۔
شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ کوخوش آمدیدکہتےہیں، سوئس وزیرخارجہ سےمفیداورتعمیری بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا، بلکہ دنیامیں خوشحالی اورامن کافروغ چاہتاہے، تعلیم،آئی ٹی اورخواتین کی تعلیم کےفروغ کیلیےپاکستان کرداراداکرتارہےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، کیونکہ ماضی میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ اپنے وسائل ملکی ترقی میں خرچ کرنا چاہتے ہیں، دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *